
جرمنی کی کار ساز کمپنی نے اب تک کی جدید ترین گاڑی تیار کرلی جس کی لمبائی کو بڑھایا اور کم کیا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس گاڑی کو اسکائی سیفر کا نام دیا گیا ہے، جس کی لمبائی کو بٹن دبا کر کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔
اس گاڑی میں ایک اور بٹن موجود ہے جس کو دبانے پر ڈیش بورڈ کے نیچے پیڈلز نکلتے ہیں اور یہ دو حصوں میں تبدیل ہوکر کاک پٹ کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں گاڑی کی تبدیلی کے عمل کو دکھایا گیا ہے، اس منظر کو سائنس فکشن فلموں میں عکس بند کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News