سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کہتے ہیں کہ سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہوگی ، سیاسی فائدے کے لیے حقائق کے برعکس بیانات باعث افسوس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے ، محض سیاست کے لیے ایک فرد کوبدنام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا ، نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ بھی حکومت کے سرکاری بورڈ کا تھا ، ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا ، ڈاکٹرجب اجازت دیں گے تو نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے ، اپیل پر فیصلہ ہونے تک محمد نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- noon league
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- ppp
- pti
- shahbaz shareef
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

