Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر نواز نے ڈائریکشن سے کنارہ کشی اختیار کر لی

Now Reading:

یاسر نواز نے ڈائریکشن سے کنارہ کشی اختیار کر لی
یاسر نواز

یاسر نواز کی ترک سیریز ارطغرل غازی پر کڑی تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر یاسر نواز نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر نواز نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے  ہدایت کاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

یاسر نواز نے لکھا کہ میں نے اب سیریلز کی پروڈکش اور ہدایتکاری روک دی ہے۔

یاسر نواز نے ڈائریکشن چھوڑ دی

یاد رہے یاسر نے فُل ٹائم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا، زبردست ڈراموں اور فلموں کی تیاری اور ہدایت کاری کی۔

Advertisement

تاہم وہ اب ڈراموں میں بطور اداکار بھی واپس آئے اور سخت کردار ادا کیے جسے عوام نے بےحد پسند کیا۔

واضح رہے یاسر نواز نے فلموں کی تیاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کی ہے جن میں مہر النسا وی لب یو، رانگ نمبر ، رانگ نمبر 2 شامل ہیں ، ان کی ایک اور پروڈیوس کردہ فلم ’چکر‘ جلد ریلیز کی جائے گی۔

یاسر نواز نے اعلیٰ ترین ٹی وی ڈراموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے جن میں تم کون پیا ، چپ رہو ، سات پردوں میں ، تھوڑی سی وفا اور بہت سے دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

یاسر نواز نے 2002 میں معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر سے شادی کی، جوڑے کے تین بچے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر