کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اورنگی نے دورانِ چیکنگ میٹرو سگنل کے قریب میں کارروائی کرکے ملزم فہیم ولد عبدالقادر کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم سے تھانہ جمشید کوارٹر کے علاقہ سے چھینا گیا موبائل فون اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم سمیت موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتا تھا، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 951/2021 درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کو مزید وارداتوں میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News