پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل بلال عباس پر فدا ہو گئیں
حال ہی میں اداکارہ یشما گِل نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ شو یشما گل نے اپنے ساتھی اداکار بلال عباس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اداکار کی پلکیں بہت پسند ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ لڑکوں کی پلکیں لمبی نہیں ہوتیں جبکہ بلال عباس کی پلکیں لمبی بھی ہیں اور سیدھی نہیں ہیں، اس لیے مجھے اُن کی پلکیں بہت اچھی لگتی ہیں۔
یشما گل نے کہا کہ میں نے بلال عباس کے ساتھ دو ڈرامے کیے ہیں اور مجھے اُن کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے بتایا کہ بلال عباس ایک ایسے اداکار ہیں کہ وہ سیٹ پر پہنچتے ہی اپنے کردار میں کھو جاتے ہیں اور وہ جب تک سیٹ پر موجود رہتے ہیں تو اپنے کردار میں ہی نظر آتے ہیں پھر چاہے شوٹنگ ہو رہی ہو یا نہ ہو رہی ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
