Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی ٹی ایس کے پروڈیوسر نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Now Reading:

بی ٹی ایس کے پروڈیوسر نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

بی ٹی ایس کے پروڈیوسر کانگ ہیو ون نے ملک کے چند امیر ترین کاروباری رہنماؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہورِ زمانہ آل بوائز کورین بینڈ بی ٹی ایس کے پروڈیوسر کانگ ہیو ون اس سال جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینےوالے ملازم بن گئے ہیں۔

اس بینڈ کو جنوبی کوریا کی معیشت کے لیے اربوں کی آمدنی کمانے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال ان کے لیبل ’ہائب‘ نے ہائی پروفائل اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔

اس بینڈ کی ایجنسی ’ہائب‘ کی طرف سے ریگولیٹری فائلنگ کے مطابق بینڈ کے کئی میگا ہٹس کے چیف پروڈیوسر کانگ ہیو ون نے بشمول ’بلڈ سویٹ اینڈٹیئرز‘ ، ’ڈی این اے‘ اور ’آئڈل‘ نے جنوری سے جولائی کے عرصے میں 40 ارب سے زائد یعنی (34.2ملین ڈالر) کمائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کانگ ہیو ون اس سال کی پہلی ششماہی میں جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازم بن گئے ہیں۔

اس حوالے سے کانگ کی کمپنی کے مطابق ان کی اجرت کورین کرنسی میں 38 ملین ون کے لگ بھگ تھی لیکن کانگ نے اسٹاک آپشنز سے 39.9 بلین ون اور 111 ملین ون مراعات میں حاصل کیے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کا یہ مشہور آل بوائز کورین بینڈ بی ٹی ایس اپنے نئے سنگل ’ڈائنامائٹ‘ کے گزشتہ سال بل بورڈ ہاٹ 100 میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے بعد عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرچکا ہے اور امریکی چارٹ میں سرِفہرست ہونے والا جنوبی کوریا کا پہلا ایکٹ بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر