Advertisement
Advertisement
Advertisement

شلپا شیٹی ’سپرڈانسر4‘ کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی تھیں جو ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد بند ہوگیا؟

Now Reading:

شلپا شیٹی ’سپرڈانسر4‘ کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی تھیں جو ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد بند ہوگیا؟

بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام نے اداکارہ کی زندگی مشکل میں ڈال دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں 19جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کیس کے سبب شلپا شیٹی بھی اپنی مصروفیات ترک کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔

 بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق اس سارے قصے میں شلپا شیٹی کا 2کروڑ روپے کا نقصان محض ایک ٹی وی شو ’سپرڈانسر4‘ سے غیرحاضری پر ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راج کندرا پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ شلپا شیٹی خود بھی اس کیس میں شامل تفتیش ہیں۔

Advertisement

تاہم ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ہزاروں کی تعداد میں فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

اب تک پولیس شلپا شیٹی سے دو بار تفتیش کر چکی ہے تاہم تاحال انہیں شلپا شیٹی کے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

دوسری جانب  شلپا شیٹی ’سپرڈانسر4‘ میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سے شو کی ریکارڈنگز میں حصہ نہیں لے رہیں۔

اور اس ہی وجہ سے شو میں ان کی جگہ کرشمہ کپور کو ایک قسط کے لیے جج کی کرسی پر بٹھایا گیا۔

 اگلی قسط میں رتیش دیش مکھ اور جنیلیا دیش مکھ مہمانان خصوصی کے طور پر شو کا حصہ بن رہے ہیں۔

جبکہ یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ انتظامیہ نے شلپا شیٹی کو اس شو سے نکال دیا ہے۔

Advertisement

تاہم ذرائع کے مطابق چینل کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹی اس شو میں بطور جج کام کرتے ہوئے 18سے 22لاکھ روپے فی قسط معاوضہ وصول کر رہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر