خلیل الرحمان قمر میں ایسی کوئی خاص بات ضرور ہے کہ وہ درست یا غلط خبروں ، تبصروں یا تنقید کی زد میں ہمیشہ رہتے ہیں۔
ہدایت کار اور ڈراما رائٹر خلیل الرحمٰن قمر خواتین سے متعلق اپنی مخصوص آراء کے حوالے سے بھی زیربحث رہتے ہیں۔
مگر اب کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے کے بعد خلیل الرحمان قمر فیمینسٹ کے حق میں بول پڑیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے اس واقعے کے پیش آنے کے بعد اپنی رائے اینٹی فیمینسٹ سے فیمینسٹکر لی ہے۔
ہدایت کار اور ڈراما رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے یہ بات بھی تسلیم کر لی ہے ہے کہ واقعی عورتیں محفوط نہیں ہے۔
گزشتہ دنوں لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔
بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔
اس سے قبل خلیل الرحمٰن قمر کی عورتوں کے حوالے سے یہ رائے تھی کہ کہ اگر’’برابری کی بات ہے تو پھر لڑکیاں اٹھا کر لے جائیں مردوں کو اور گینگ ریپ کریں ان کا، پھر بات ہو برابری کی اور پتا چلے کہ کون سی برابری مانگ رہی ہیں‘‘۔
خلیل الرحمان نے مزید کہا تھا کہ ’’میں ہر عورت کو عورت نہیں کہتا، میری نظر میں عورت کے پاس ایک خوبصورتی ہے اور وہ اس کی وفا اور حیا ہے ، اگر وہ نہیں تو میرے لیے وہ عورت ہی نہیں‘‘۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ’’مجھ سے بڑا فیمنسٹ پاکستان میں کوئی نہیں، لیکن میں صرف اچھی خواتین کو سپورٹ کرتا ہوں‘‘۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر جب موٹر وے پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے خلاف لاہور میں جاری احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچے تھے تو ان کے گزشتہ بیانات کی وجہ سے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔
تاہم اس ہی وجہ سے کچھ لوگوں نے انہیں خواتین سے متعلق ماضی میں دیے گئے بیانات کا حوالہ دیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔
تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی جس میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ خلیل الرحمٰن قمر تو کہتے تھے کہ عورتوں کو گھر میں بیٹھنا چاہیے۔
جس کے بعد خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں اس بے شرمی پر لعنت بھیجتا ہوں کہ کوئی اگر سمجھتا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے کبھی کہا ہے کہ عورتوں کو گھر میں بیٹھنا چاہیے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا رہا ہوں کہ میں عورت کو ایک فاختہ کی طرح اڑتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن حدود کے اندر، اس سے کم میں نے کبھی نہیں کہا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ اللہ گواہ ہے کہ میں اس بات کے سخت خلاف تھا کہ عورت مارچ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خواتین کے اور ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب اس ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی تو ہمیں یہ بھی سمجھ آجائے گی کہ خدانخواستہ کہیں عورت سے زیادتی نہیں ہورہی۔
ہدایت کار اور ڈراما رائٹر خلیل الرحم خواتین سے متعلق نامناسب بیانات دے چکے تھے ۔
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کیا گیا۔
درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا
وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کر کے ہدایت دی ہے کہ خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
گزشتہ رات گئے لاہور پولیس نے راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی ہیں اور 15 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے زیر حراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور زیر حراست افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے میچ کیا جائے گا۔
بعد ازاں پولیس نے مزید 20 کے قریب مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی، تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی ویڈیو سے شناخت کرنے کی کوشش کی گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News