Advertisement
Advertisement
Advertisement

دربدر ہونے کے بجائے اپنے ملک میں باعزت طریقے سے رہیں، ذبیح اللہ مجاہد

Now Reading:

دربدر ہونے کے بجائے اپنے ملک میں باعزت طریقے سے رہیں، ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دربدر ہونے کے بجائے اپنے ملک میں باعزت طریقے سے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق لائیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہمارا واحد مقصد اپنے ملک کی تعمیر ہے، ہم امن لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم نے سب کچھ بھلا دیا ہے، میں سب کو یقین دلاتا ہوں ہمارے پاس کوئی لسٹ نہیں ہے ہم کسی کا پیچھا نہیں کر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے سیاسی شعبے کے نمائندے کابل میں موجود ہیں، تمام ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرکے انہیں امن اور تحفظ کی یقین دہانی کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام افغانوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں اور نجشیر میں اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ کابل واپس آجائیں، ہماری زندگیاں اور مقاصد مشترک ہیں، خوفزدہ نہ ہوں، لڑائی نہ کریں۔

Advertisement

ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اپنا کام شروع کر دیا ہے، اور صحافیوں کا اطمینان بڑھتا جا رہا ہے۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ تمام بینکوں نےآزادی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے، لوگ بینکوں سے اپنی رقوم نکلواسکتے ہیں۔

ذبیح اللہ نے کہا کہ افغان عوام کیلئے کابل ایئرپورٹ کا راستہ مکمل طور پر بند ہے، جوسفارت خانےکابل میں فعال ہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے کابل سمیت ملک کے کسی حصے میں تشدد یا قتل وغارت کا کوئی واقعہ نہیں پیش آیا، کابل ایئرپورٹ کےعلاوہ پورے ملک میں حالات نارمل ہیں۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ پورے افغانستان میں کوئی خون خرابہ نہیں ہوا، پچھلے 10 دنوں سے کابل سمیت پورے ملک میں امن ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ 20 سال پورے ملک نے جنگ کا سامنا کیا، ملک کے حالات کنٹرول میں ہیں، حکومت سازی کیلئے مشاورتی عمل کامیابی سےجاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر