Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقیاتی پیکج کے منصوبوں پرعملی پیش رفت کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائینز مقرر کئے جائیں، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا

Now Reading:

ترقیاتی پیکج کے منصوبوں پرعملی پیش رفت کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائینز مقرر کئے جائیں، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی پیکج کے منصوبوں پرعملی پیش رفت کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائینز مقرر کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرِ صدارت مہمند ڈیم پراجیکٹ کے تحت عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کورکمانڈر پشاور کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے ضلع مہمند کے عوام کو بڑی خوشخبری دی گئی کہ ضلع مہمند کے لئے اربوں روپے مالیت کا خصوصی ترقیاتی پیکج تیار ہوگیا ہے۔

اجلاس کو مہمند ڈیم پراجیکٹ سے متاثر ہونے والے اضلاع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ضلع مہمند کے ساتھ ساتھ باجوڑ، ملاکنڈ اور چارسدہ کی متاثرہ آبادی کے لئے 11 ارب روپے کا خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے، جبکہ ترقیاتی پیکج کا 86 فیصد حصہ ضلع مہمند ، 3 فیصد چارسدہ،  8 فیصد باجوڑ اور 3 فیصد ملاکنڈ کے لئے مختص کردیا گیا ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ ترقیاتی پیکج میں اضلاع کا حصہ ان کے متاثرہ زمین کے رقبے کے تناسب سے رکھا گیا ہے جبکہ ضلع مہمند کے تین تحصیل پنڈیالی، امبار اور پڑانگ غر میں پینے کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے بڑے منصوبے تجویز دیئے گئے ہیں، یہ منصوبے 6.4 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ترقیاتی پیکج کے تحت مہمند میں 700 ملین روپے کی لاگت سے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا، گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے علاقے کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 700 ملین روپے کی لاگت سے تحصیل پڑانگ غر میں 30 کلومیٹر لمبی سڑک کی بحالی اور کشادگی کی جائے گی جبکہ 75 ملین روپے کی لاگت سے چھ کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کی جائے گی۔

 بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت ضلع مہمند میں تعلیم کے شعبے میں 236 ملین کے مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے جبکہ مہمند میں صحت کے شعبے میں 135 ملین روپے مالیت کے مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے، جبکہ پیکیج کے تحت کھیلوں کے شعبے میں 60 ملین روپے کے منصوبے رکھے گئے ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ترقیاتی پیکج میں شامل اسکیموں کو متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں اور مقامی عمائدین کی بھرپور مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے۔

اجلاس میں ترقیاتی پیکج پرعملدرآمد کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جوائینٹ اسٹئیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

Advertisement

محمود خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں مزید پیش رفت اور ان کی بروقت تکمیل کے لئے ایکشن پلان تیار کیا جائے اور حقیقت پسندانہ ٹائم لائینز بھی مقرر کئے جائیں۔

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے اپنے اپنے منصوبوں پر ٹائم لائینز کے مطابق عملی پیش رفت یقینی بنائیں تاکہ علاقے کے عوام بلا تاخیر ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر