Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر،بلاول بھٹو

Now Reading:

عمران خان کی باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر،بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تین سالہ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تین سالہ کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر ہزاروں پاکستانیوں سے روزگار چھین لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  امریکی صدر کی ایک فون کال کیلئے ترستے عمران خان نے تین سالوں میں پاکستان کو دنیا بھر میں تنہائی کا شکار کردیا، عوام اب جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  میں سے شروع ہوکر میں پر بات ختم کرنے والے وزیراعظم کو کوئی بتائے کہ پاکستان کی ابتدا اور انتہا ہم عوام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  تین سالوں میں پاکستان میں صرف مافیا کو فائدہ ہوا ہے، آٹا چور اور چینی چور ترقی کرگئے، عوام مہنگی دوا کیلئے قطاروں میں کھڑے ہیں، بازاروں میں مہینے کا راشن خریدتے ہوئے بار بار اپنی جیب کو دیکھنے والا عام آدمی عمران خان کی کارکردگی کو اچھے طریقے سے سمجھتا ہے۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تین سالوں میں ملک کو تباہی کے اس دہانے پر پہنچادیا ہے کہ بحالی میں شاید ایک دہائی لگ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومتی کارکردگی سرکاری افسران کی جھوٹی رپورٹوں سے نہیں بلکہ عوام کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ سے سامنے آتی ہے، عمران خان کے مشیروں نے ڈھونڈ ڈھونڈ کر جو حکومتی کارکرگی تلاش کی ہے، عوام کو دوربین لگا کر بھی نظر نہیں آرہی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  وزیراعظم کو خود معلوم ہے کہ وہ ملک کو انتظامی لحاظ سے تباہ کرچکے ہیں مگر اپنی ضد اور انا کی وجہ سے وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر