وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن افغانستان کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی وفد سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں ہوسکتی، موجودہ حالات میں افغان قیادت پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے وہاں کی قیادت کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام فریقین کو افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
افغان سیاسی وفد نے پاکستان کی افغانستان میں قیامِ امن کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News