Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور، گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر فائرنگ

Now Reading:

لاہور، گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر فائرنگ

لاہور کے علاقے گلبرگ میں چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی طالبہ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گولی خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں لگی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ پر چھری سے قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم حال ہی میں رہا ہوا ہے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے واقعہ کی حقیقت کو جانچا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ایل ایل بی کی طالبہ خدیجہ 2016 میں چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی، خدیجہ پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے 23 وار کیے تھے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاہ حسین کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، ملزم کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر