
کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس؛ گرین اور اورنج لائن بس سروس کل معطل رہے گی
پشاور میں ۹ محرم الحرام کا جلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ سے برآمد ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلوس اپنے روایتی راستوں کوچہ بی بی ذکری، تحصیل گورگھٹڑی، گنج، محلہ کشمیری سے ہوتا ہوا واپس اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر سکیورٹی ادارے راستوں کو کلیرکریں گے۔
ذرائع کے مطابق جلوس میں حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا جبکہ امام بارگاہ اور جلوس کی گزرگاہوں پر کورونا سے بچاو کا اسپرے بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلوس کے داخلی راستوں پر ہینڈ سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے گا اور جلوس میں شرکت کے لئے ماسک کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News