
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میر اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ لاوارث لاشوں سے متعلق آج تک اخبار میں کوئی اشتہار نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ہونے والے ایک اجلاس میں اختر حسین لانگو کا کہنا تھا کہ دشت کے علاقے میں ایک گمنام قبرستان آباد کیا گیا ہے، گزشتہ دنوں چھیپا کے رضاکاروں نے 10 لاشیں وہاں دفنائی ہیں, چھیپا اور ایدھی کے حکام کو طلب کر کے لاشوں سے متعلق پوچھا جائے.
انہوں کے کہا کہ ریسکیو کے اداروں سے پوچھا جائے یہ لاوارث کون ہیں اور انہیں کون دے رہا ہے، آج تک لاوارث لاشوں سے متعلق اخبار میں کوئی اشتہار نہیں دیکھا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میر اختر حسین لانگو نے مزید کہا کہ لاوارث لاشوں کو دفنانے کے الگ قوائد ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News