Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھوٹ بولنے سے دماغ اور شخصیت پر کیا اثر ہوتا ہے؟

Now Reading:

جھوٹ بولنے سے دماغ اور شخصیت پر کیا اثر ہوتا ہے؟

ترقی یافتہ ممالک میں آئے روز مختلف موضوعات پر تحقیقات کی جاتی ہیں اس حوالے سے گزشتہ دنوں مغربی ممالک میں جھوٹ کے حوالے سے دماغی ماہرین نے مختلف افراد پر تجربات کئے اور ان تجربات کی روشنی میں اپنے نتائج اخذ کئے۔

دین اسلام میں جھوٹ بولنے کو گناہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے، جھوٹ بولنے والی کی اپنی شخصیت اور کردار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان نتائج کے مطابق جو شخص لگاتار جھوٹ بولتا ہے اس کی وجہ سے اس کی شخصیت پر منفی اثرات تو پڑتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کا دماغ بھی بے حس ہوتا چلا جاتا ہے.

جھوٹ بولنے کی وجہ سے رفتہ رفتہ اس کو دوسروں کے جذبات واحساسات کی کوئی پرواہ نہیں رہتی اور اس کا دماغ ہر وقت کسی کو بھی بڑی آسانی کے ساتھ بڑے سے بڑے دھوکا دینے کے لئے تیار رہتا ہے اور جھوٹ اس کے لئے ایک نارمل سی بات رہ جاتی ہے۔

حتیٰ کہ ایک وقت آتا ہے اس کو اپنی زندگی میں سوائے اپنے اور کچھ نظر نہیں آتا اور اسکے قریبی رشتہ دار مثلاً اس کی بیوی، شوہر، بچے، ماں، باپ ، بہن اور بھائی کی بھی اس کی زندگی میں کوئی اہمیت نہیں رہتی۔

Advertisement

تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ایسے شخص وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئے بھی پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

اداکارہ زرنش خان زیادتی اور قتل کی خبریں سن کر پریشان

Now Reading:

اداکارہ زرنش خان زیادتی اور قتل کی خبریں سن کر پریشان

معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر زیادتی، ہراسانی اور قتل کرنے کے واقعات کی خبریں دیکھ کر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر زیادتی، ہراساں کرنے اور قتل کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل جب بھی میں سوشل میڈیا استعمال کرتی ہوں، اُنہیں صرف ان لوگوں کے بارے میں خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا ریپ ہوا ہو، قتل ہوا ہو یا ہراساں ہوئے ہوں یا پھر عورتوں کے لباس پر بحث ہو رہی ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اُن کے لئے یہ جاننا بہت ذہنی دباؤ کا باعث ہے کہ قانون کا نفاذ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا معاشرہ بہت چڑچڑا اور معزور ہوتا جارہا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے اس ساری افراتفری کی صورتحال کو قابو کرنا ہوگا تا کہ ہم سب اپنے گھروں اور گلیوں میں خود کو محفوظ محسوس کرسکیں۔

زرنش خان نے پاکستان میں دہشت گردی کے انتہائی تاریک دور کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں دہائیوں تک دہشت گردی نے اپنی لپیٹ میں لئے رکھا اور اب انسانی جسم میں یہ درندے اس افسوس ناک کہانی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ سب آخر کب ختم ہوگا؟

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ ایک اور علامیہ یہ بھی ہے کہ ہمارے عوام جو اپنی آواز اٹھانے اور فنکاروں کو برا بھلا کہنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں جب کوئی حقیقی مسائل سامنے آتے ہیں تو اس عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پاکستان میں کرپشن کی موجودگی کے بارے میں اداکارہ نے لکھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کرپشن ہمارے ہی ساتھ ہے ایسے خطرناک افراد ہمارے ساتھ رہ ہے ہیں، کھارہے ہیں، سانس لے رہے ہیں  اور ہماری ہی ناک کے نیچے یہ خطرناک جرائم کر رہے ہیں، یہ کوئی باہر کے لوگ نہیں ہیں۔

آخر میں زرنش خان نے لوگوں سے درخواست کی کہ کسی کے لباس ، بیان ، یا ذاتی پسند پر تنقید کرنے کے بجائے کسی اچھے مقصد کے لئے اپنی آواز اٹھائیں۔

اداکارہ نے ایسے افسوس ناک واقعات کا شکار ہونے والے افراد کے گھر والوں سے اظہارِ افسوس کیا اور ان کی ہمت اور حوصلے کے لئے دعا بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر