Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکشے کمار کو زندگی کا سب سے بڑا غم مل گیا

Now Reading:

اکشے کمار کو زندگی کا سب سے بڑا غم مل گیا

اداکار اکشے کمار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم بیل باٹم پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ ویب سائٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی فلم بیل باٹم بھارت اور دیگر چند ممالک میں ریلیز ہوچکی ہے تاہم غیر مناسب مواد ہونے کے سبب سعودی عرب، قطر اور کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

ویب سائٹ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کے دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہائی جیکرز بھارتی طیارے کو دبئی سے لاہور لے جا رہے تھے۔ 1984ء میں پیش آنے والے اصل واقعے کے مطابق متحدہ عرب امارت کے وزیر دفاع نے ذاتی طور پر اس صورتحال کو سنبھالا تھا اور تمام ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فلم بیل باٹم میں بھارتی حکام اور اداکار اکشے کمار کو ہیرو کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس آپریشن کو یو اے ای کے وزیر دفاع سے خفیہ رکھا گیا ،چنانچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے سنسر بورڈز نے فلم کے اس حصے پر اعتراضات اٹھا کر اس کی نمائش پر پابندی کردی ہوگی۔

Advertisement

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت کا سینسر بورڈ ممکنا طور پر اس فلم کو نمائش کی اجازت دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر