
دنیا کی مہنگا ترین سینڈل تیار کر لی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں دنیا کی مہنگا ترین سینڈل تیار کی گئی ہے جس کی قیمت دو کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہے۔
سنہری سینڈل میں 200 سے زائد چھوٹے ہیرے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دو بڑے ہیروں سے اس کے حسن کو چار چاند لگائے گئے ہیں جس میں 15 کیریٹ کا ڈی پرفیکٹ قیمتی پتھر بھی شامل ہے۔
9 ماہ میں تیار کردہ اس جوتے کو برج خلیفہ کے ہوٹل میں ڈسپلے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کمپنی اس سے پہلے بھی ہیروں والے مہنگے ترین جوتے تیار کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News