
راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری بوستان خان روڈ پر گیس سیلنڈر دھماکہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں، دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام عثمان ہے جبکہ زخمیوں میں ناصر، سلمان، سفیان اور کاشف شامل ہیں۔
ریسکیو ترجمان نے کہا کہ ایئر کنڈیشنڈ میں گیس ری فلنگ کےدوران سیلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News