Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن کم کرنے میں کس مشہور اداکار نے مدد کی ؟ ارجن کپور نے بتادیا

Now Reading:

وزن کم کرنے میں کس مشہور اداکار نے مدد کی ؟ ارجن کپور نے بتادیا

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ جب اُن کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوئی تو وہ اُس وقت صرف 11 برس کے تھے اور ان حالات میں اُنہوں نے کھانے میں سکون تلاش کیا جس کی وجہ سے اُن کا وزن کافی بڑھ گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے والدین کی علیحدگی کے بعد ان کی زندگی اور اُن کے جسم پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کُھل کر گفتگو کی۔

ارجن کپور نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ  گرمیوں کا موسم تھا اور میں صرف 11 برس کا تھا کہ میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہوئی تھی جس کا میری زندگی پر گہرا اثر ہوا۔

ارجن کپور نے کہا کہ والدین کی علیحدگی نے میری پوری زندگی بدل دی تھی، میں نے اُداسی سے نکلنے اور خوشی تلاش کرنے کے لئے زیادہ خوراک لینا شروع کی اور صرف کھانے میں ہی مجھے سکون ملتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں جب اسکول جاتا تھا تو وہاں بچے مجھے میرے والدین کی علیحدگی کی وجہ سے تنگ کرتے تھے جس کی وجہ سے اسکول جانا چھوڑ دیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی سالوں کے بعد جب میں نے اداکار بننے کا فیصلہ کیا تو میرے زائد وزن کی وجہ سے مجھے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ میرا وزن 140 کلو تھا۔

ارجن کپور نے کہا کہ سلمان خان نے میرے زائد وزن کے باوجود بھی میری حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ تُم اداکار بن سکتے ہو، میں تمہاری مدد کروں گا۔

اداکار نے کہا کہ اس کے بعد میں نے سلمان خان کے ساتھ رہنا شروع کیا، وہ مصروفیت سے میرے لئے وقت نکالتے تھے اور مجھے فِٹ کرنے کی ہر طرح سے کوشش کرتے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ شروع میں مجھ سے ورزش نہیں ہوتی تھی، میں تھک جاتا تھا اور میں جب اپنا وزن دیکھتا تو کہتا تھا کہ میں یہ سب نہیں کرسکتا۔

ارجن کپور نے مزید کہا کہ سلمان خان نے میری بہت مدد کی اور مجھے اکیلا نہیں چھوڑا۔

واضح رہے کہ ارجن فلم پروڈیوسر بونی کپور اور ان کی پہلی بیوی مونا شوری کے بیٹے ہیں، بونی اور مونا 1996 میں علیحدہ ہوئے تھے جب ارجن کپور  11 سال کے تھے اور اس کے بعد بونی کپور نے اداکارہ سری دیوی سے شادی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر