Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازالدین صدیقی و اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

Now Reading:

نوازالدین صدیقی و اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور اہلیہ عالیہ صدیقی نے بچوں کی خاطر طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ عالیہ اپنی باقی زندگی بچوں کی خاطر ایک ساتھ گزاریں گے۔

جوڑا ساتھ جلد دبئی جانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں ان کے بچے اسکول میں داخل ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُن کے اہلیہ کے ساتھ تعلقات شادی سے پہلے ہی خراب چل رہے تھے، اُن کی اہلیہ عالیہ نے اُن پر بے وفائی کے الزامات لگائے تھے۔

خیال رہے کہ اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے پانچ برس بعد یعنی 2015 کے بعدسے ہی اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔

Advertisement

2017 کے بعد ایک دوسرے پر الزامات اور خلع کے حوالے سے خبروں نے تیزی پکڑ لی۔

 2019 میں عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا مگر مئی 2021 میں انہوں نے درخواست واپس لے لی تھی۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے 2010 میں عالیہ سے شادی کی تھی، عالیہ کا تعلق ہندو مذہب سے تھا لیکن شادی کے بعد اُنہوں نے اپنا نام انجلی سے تبدیل کرکے عالیہ رکھ لیا تھا۔

عالیہ اور نوازالدین صدیقی کی ایک 9 سالہ بیٹی اور ایک 5 سالہ بیٹا بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر