Advertisement
Advertisement
Advertisement

امانت علی ابرار الحق کے حق میں بول پڑے

Now Reading:

امانت علی ابرار الحق کے حق میں بول پڑے

پاکستان کے گلوکار امانت علی نے بھی پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار ابرار الحق کی حمایت میں آواز بلند کر لی۔

گلوکار امانت علی نے کہا کہ ابرارالحق نے کچھ غلط نہیں کہا،  اور نہ ہی انہوں نے کسی خاتون یا ماں پر تنقید کی ہے، بس انہوں نے سچ کہا جس میں ہم سب شامل ہیں۔

 

امانت علی ابرار الحق کے حق میں بول پڑے

انہوں نے کہا کہ اس سچ میں ہمارے لیے بیداری کا سامان ہونا چاہیئے ناکہ ہمیں اُلٹا ابرارلحق پر ہی تنقید کرنی چایئے۔

Advertisement

گلوکار نے لکھا کہ ہر چیز پر تنقید کر کے اسکا اُلٹا چہرہ پیش کرنا ضروری نہیں ہوتا‘

 امانت علی نے یہ مزید کہا کہ ابرار الحق نے ایک سال کی عمر میں یا والدہ کی گود میں بیٹھ کر ’نچ پنجابن یا بلو دے گھر‘ گانے نہیں بنائے تھے، یہاں تو بات بچوں کی تربیت کی ہورہی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑے ہو کر کوئی اداکار بنے یا گلوکار یہ اس کی اپنی مرضی ہوتی ہے۔

اس سے قبل مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے آج کل کی ماؤں پر دیے گئے حالیہ بیان پر سخت الفاظ میں ردعمل دیا تھا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ نے ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پنجابن اور بِلو کے گھر تک کا سفر پتا نہیں کیسے طے کیا۔

ماڈل کے تبصرے پر ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نعتیں بھی پڑھیں لیکن آپ کو صرف یہی یاد ہے۔

Advertisement

نادیہ حسین نے کہا کہ مجھے سب یاد ہے لیکن ابرارالحق کو کسی نے یہ حق نہیں دیا ہے کہ وہ آج کل کی ماں کی تربیت پر تنقید کریں۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ابرار نے نعتوں کے علاوہ گانے جو گائے، اس سے نوجوان نسل نے بہت کچھ سیکھا؟

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر