Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیسن کے صحت اور خوبصورتی پر حیران کُن نتائج

Now Reading:

بیسن کے صحت اور خوبصورتی پر حیران کُن نتائج

بیسن کا استعمال صدیوں سے بطور غذا اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے جبکہ تا حال اس کے بے شمار فوائد سے کچھ لوگ ناواقف ہیں۔

ماہرین کے مطابق بیسن کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ایسے ہی اس کے استعمال کے خوبصورتی پر بھی یکساں فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق بیسن چنوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور چنے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں بیسن وٹامنز اور منرلز سے بھر پور ہوتا ہے، اس میں آئرن، پوٹاشیم، زنک، میگنیز، کیلشئیم، وٹامن بی 6 اور فائبر کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔

بیسن کے آٹے کی روٹی کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق بیسن کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حصل ہوتے ہیں اور جسم میں موجو وٹامنز اور منرلز کی کمی دور ہوتی ہے، بیسن آئرن سے بھر پور ہوتا ہے، اس سے بنی روٹی کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہوتی ہے اور جسم میں تازہ خون پیدا ہوتا

Advertisement

بیسن کی روٹی کمزور ہاضمے کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کی کارکاردگی بڑھاتی ہے، اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق بیسن کی روٹی مسلسل ایک مہینے تک روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے وزن  چار سے پانچ کلو تک کم ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ بیسن رنگ گورا کرنے کے لیے صدیوں سے استعمال ہوتا آ رہا ہے، بیسن رنگ گورا اور جلد دلکش بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

روزانہ بیسن کو پانی میں ملا کر چہرے، بازوؤں اور کہنیوں پر لگائیں اور 5 سے 10 منٹ ہلکا ہلکا مساج کریں، اس سے چہرے کی رنگت نکھر جائے گی اور دوسری کریموں کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

ایلوویرا کا گودا ایک چمچ، دودھ ایک چمچ اور بیسن آدھا چمچ ایک پیالی میں ڈال کر ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 1 منٹ مساج کریں اور 20 منٹ بعد پانی سے چہرہ دھو لیں، اس کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے جلد گوری اور تروتازہ ہو جائے گی اور داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔

چکنی جلد کے لیے بیسن میں عرق گلاب مکس کرکے چہرے پر لگائیں، جب ماسک خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

Advertisement

دن میں دو بار بیسن میں لیموں شامل کر کے چہرہ دھونے سے رنگت نکھر جاتی ہے اور ایکنی کے داغ دھبے دنوں میں صاف ہوتے ہیں۔

دو چمچ بیسن میں لیموں ایک چمچ، عرق گلاب اور ایک چٹکی ہلدی شامل کرلیں اور یہ لیپ چہرے پر لگا لیں، اسے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں، خشک ہونے کے بعد ہلکے پوروں کے ساتھ  پانی لگا کر چہرے پر مساج کریں اور چہرہ دھو لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر