Advertisement
Advertisement
Advertisement

مینار پاکستان واقعہ: متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

Now Reading:

مینار پاکستان واقعہ: متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

مینار پاکستان میں لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کے معاملے پر میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی کے جسم پر متعدد نشانات کی تصدیق ہوگئی۔

لاہور مینار پاکستان میں 400 ملزموں کے ہاتھوں دست دراز ی اور تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی عائشہ کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عائشہ کے پورے جسم پر درجنوں اسکریچز اور زخموں کے واضح نشانات موجود ہیں۔

میڈیکل ٹیم نے لاہور کے گریٹر پارک مینار پاکستان میں لڑکی پر تشدد سے متعلق میڈیکل رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔

 اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے جسم پر متعدد نشانات ہیں، متاثرہ لڑکی کے دائیں بازو پر سوجن ہے جب کہ گردن پر ناخن کے نشانات ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر گلزار کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل نواز شریف یکی گیٹ اسپتال میں کروایا گیا، جس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لڑکی کے دونوں کانوں پر بھی سوجن پائی گئی اور گردن پر نوچنے کے نشانات ہیں۔

Advertisement

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے جسم پر اسکریچز کے نشانات ہیں، جب کہ سینے کے دائیں طرف تین اسکریچز ہیں، بائیں بازو پر اور کہنی کے اوپر بھی تین اسکریچز ہیں۔

رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ متاثرہ لڑکی کی کمر اور دونوں پاؤں پر بھی اسکریچز ہیں، پورے جسم پر 13 نشانات واضح ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر