
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹک ٹاکر عائزہ اعوان نے اپنے مداحوں کو جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائزہ اعوان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔
اداکارہ نے شادی کے بعد انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھی اداکاری کو جاری رکھیں گی ۔
عائزہ اعوان نے مزید کہا کہ اداکاری ان کا جنون ہے وہ خود کو کبھی بھی شوبز سے الگ نہیں کرسکتیں۔
تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار ہبہت جلد اداکار جنید خان کے ساتھ نئے پراجیکٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News