Advertisement

افغانستان میں طالبان  کا قبضہ ، افغان کرنسی گرگئی

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان کرنسی کی قدر گرگئی۔

تفصیلات کے مطا بق افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان کرنسی کی قدر گرگئی، طالبان سے قبل ایک افغان کرنسی کی قدر 2 روپے 40 پیسے کی تھی، جو اب ڈیڑھ روپے ہوگئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز میں افغان کرنسی کا لین دین معطل ہوگیا ہے، جب تک  افغانستان میں کوئی حکومت نہیں آتی اس وقت افغان کرنسی کی خریدوفروخت میں کوئی دلچسپی نہیں

 ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ

افغانستان میں مکمل طور پر بحالی حکومت کے بعد کرنسی میں لین لین ممکن ہے ، اس وقت ایکسچینج کمپنیز میں افغان کرنسی قیمت 1 روپے 40 پیسے اور فروخت 1 روپے 80 پیسے ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پشاور میں صدر کرنسی ایکسچینج حاجی گلاب کا  اپنے بیان میں کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ افغان کرنسی نہیں خرید رہے۔

صدر کرنسی ایکسچینج حاجی گلاب کا مزید کہنا تھا  کہ جو کرنسی لے رہا ہے وہ من مانے داموں خرید و فروخت کررہا ہے، حالات ایسے رہے تو افغانی کرنسی مزید گرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
آٹے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ انتہائی اہم فیصلہ
ملکی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version