
ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شاہدرہ لاہور کی رہائشی عائشہ اکرم نے تھانہ لاری اڈہ میں درخواست دی کہ وہ 14 اگست کو شام ساڑھے چھ بجے اپنے ساتھی کارکن عامر سہیل، کیمرہ مین صدام حسین اور دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک میں مینار کے قریب یوٹیوب کے لیے ویڈیو بنا رہی تھیں کہ اچانک وہاں موجود تین چار سو افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
This is one of the many videos that are being shared on WhatsApp groups showing how men were groping her and touching her. Look at the number of people in this video!! All she wanted to do was celebrate Independence Day at minar e Pakistan. Is that a crime? pic.twitter.com/9LPaWAo4wQ
— Nida Abbas (@OutOnAbudget) August 16, 2021
ذرائع کے مطابق ہجوم سے نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے تاہم گارڈ کی جانب سے جنگلے کا دروازہ کھولے جانے کے بعد وہ اندر چلے گئے۔
بعد ازاں ہجوم جنگلے پھلانگتا ہوا ان کے پیچھے آیا، اس میں شامل لوگوں نے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے اور ادھر اچھالتے رہے۔
اس دوران ان کے ساتھ عامر سہیل سے 15 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھینا گیا اور انگوٹھی اور سونے کے ٹاپس زبردستی اتروائے گئے۔
تاہم خاتون ٹک ٹاکر کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News