
پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے عوام سے اپیل کر دی۔
اداکارہ صحیفہ جبارنے اپیل کی ہے کہ موسم کی خراب صورتحال میں ڈلیوری رائیڈرز کا خیال رکھیں۔
صحیفہ جبار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے رائیڈرز کا خیال رکھیں، موسم کی خراب صورتحال میں اپنے آرڈرز کو تھوڑا سا روک لیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ کیسز میں یہ رائیڈرز گھر کے اکلوتے کمانے والے ہوتے ہیں، اس لیے ان کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم پر لاگو ہے۔
اداکارہ نے اختتام میں لکھا ہے کہ اپنے ہر آرڈر پر تھوڑی سی رقم الگ سے ان کے لیے تحفے کے طور پر ضرور رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News