Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خشخاش کے صحت پر بے شمار طبی فوائد

Now Reading:

خشخاش کے صحت پر بے شمار طبی فوائد

زمانہ قدیم سے بزرگ افراد کی جانب سے خشخاش کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے ،خشخاش متعدد بیماریوں میں بطور دوا استعمال کی جاتی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں، خشخاش کی افادیت سائنس سے بھی ثابت شدہ ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق خشخاش فائبر سے بھرپور بیج ہے، صرف 9 گرام خشخاش یا ایک چائے کے چمچ مقدار خشخاش میں 46 کیلوریز، 1.6 گرام پروٹین، 3.7 گرام چکنائی، 1.7 گرام فائبر، میگنیز، کاپر، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، زنک، تھیامین اور آئرن جیسے اہم منرلز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشخاش میں ایک جُز کیمیا پولی فینل بھی پایا جاتا ہے جو بے شمار اینٹی آکسیڈنٹ کا مجموعہ ہوتا ہے اور صحت پر کئی اچھے اثرات کے ساتھ بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے ، بیماریوں کے خلاف لڑنے میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ خشخاش کی تاثیر گرم ہے، خشخاش میں پایا جانے والا منرل میگنیز ہڈیوں کے لئے انتہائی مُفید غذا ثابت ہوتا ہے جبکہ خشخاش کا استعمال خُون جمنے سے روکتا ہے اور جسم میں خون کی کارکردگی بہتر بناتا ہے جس کہ سبب تمام اعضاء  کا نظام بہتر ہوتا ہے۔

خشخاش کا تیل اومیگا 6 اور 9 سے بھرپُور ہوتا ہے جبکہ اس میں اومیگا 3 کی بھی کُچھ مقدار پائی جاتی ہے۔

Advertisement

اس کےعلاوہ خشخاش بہتر نیند کے لئے کار آمد ہے، پرسکون نیند کے لئے خشخاش کی چائے بنا کر بھی پی جا سکتی ہے یا اس کا پیسٹ بنا کر گرم دودھ میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذیابیطس کے علاج کے لئے بھی خشخاش کے بیج مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ۔

بھیگے ہوئی خشخاش کے بیج کو سفید یا کالی مرچ کے ساتھ دہی میں پیسٹ بنا لیں اب اسے اپنے بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد بال دھو لیں، خشکی کی موجودگی اور اسے دوبارہ سے ہونے سے روکنے کے لئے  یہ باقاعدگی سے استعمال کریں۔

خشخاش دماغی صحت کے لئے بھی بے حد مفید ہے، اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور خشخاش وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اسی لئے روزمرہ کے استعمال سے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔

خشخاش جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے  جبکہ اس کا تیل جوڑوں پر لگانے اور مساج کرنے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

Advertisement

خشخاش میں قُدرتی طور پر ایسے کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو درد کو ختم کرنے والی ادویات میں بھی شامل ہوتے ہیں،  خشخاش کے استعمال سے جسم میں ہونے والے درد میں سکون ملتا ہے اور یہ قُدرتی طور پر پُر سکون نیند کا سبب بنتی ہے۔

اس کے علاوہ خشخاش میں ایسے کیمیائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو بچوں کی پیدائش میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں، اس کا تیل استعمال کر نے سے حمل ٹھہرنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر