
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی بہتری کے لیے عالمی برادری کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر سے دوشنبے میں ایس سی او کی سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کریا گیا ہے۔
Prime Minister Imran Khan meets H.E. Shavkat Mirziyoyev (@president_uz), President of Uzbekistan at Dushanbe on the side-lines of SCO.#PMIKvisitsTajikistan#PMIKatSCOSummit pic.twitter.com/DhkABp2FKu
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 16, 2021
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تجارت سے متعلق معاہدے پی ٹی اے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا جبکہ وزیراعظم نے افغانستان میں امن کے لئے پاکستانی کردار سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے منصوبے میں پاکستان مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں معاشی بہتری کے لیے عالمی برادری کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، منصوبہ مکمل ہونے پر سینٹرل ایشین ممالک کا کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے ذریعے دنیا سے رابطہ جڑے گا۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی قازقستان کے صدر سے ملاقات دوشنبے میں ایس سی او کی سائیڈلائن پر ہوئی اور دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
یاد ہے وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16 اور17 ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کررہے ہیں ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئے پاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News