Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں، ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، وزیر توانائی

Now Reading:

ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں، ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، وزیر توانائی
حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ، بلکہ ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سی پیک کے اہم منصوبے کے وی 600 مٹیاری تا لاہور ٹرانشمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 886 کلومیٹر منصوبے کی لمبائی ہے، سی پیک ہماری معیشت کا اہم ستون ہے ، سی پیک کے دیگر منصوبوں کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائےگا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ، ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا 3 مراحل میں ٹیسٹ کیاگیا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سی پیک کے اہم منصوبے کے وی 600 مٹیاری تا لاہور ٹرانشمیشن لائن کا افتتاح کردیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے  کہاکہ دنیا بھرمیں کورونا کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ، کورونا کے باعث ملک میں بہت مسائل کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ لائن لاسز بڑھنے سے نقصان عوام کو مہنگی بجلی کی صورت میں بھرنا پڑتا ہے، صنعتوں کی ترقی کے بغیر ملک میں دولت نہیں آسکتی، دولت میں اضافے سے ہم قرض اتار سکتے ہیں ، اپنی دولت میں اضافہ کرکے قرضوں کا بوجھ نیچے لائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ  ٹرانسمیشن لائنز پرانی ہونے سے لوگوں کو بجلی نہیں ملتی ، مٹیاری لاہور اسٹیٹ آف آرٹ منصوبہ ہے، کورونا کے باعث سی پیک کے منصوبوں میں مسائل آئے ، سی پیک کے منصوبے اب تیزی سے آگے جا رہے ہیں ،2018 سے اب تک تیزی سےمنصوبے کو مکمل کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لائن لاسز17 فیصد سے کم ہوکر4 فیصد پر آگئے، ٹرانسمیشن لائنیں پرانی ہوچکی، لائن لاسز بہت زیادہ ہیں ، لائن لاسز اتنے ہیں بجلی ہوتے ہوئے بجلی نہیں پہنچا سکتے، ٹرانسمیشن لائن پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی، پرانی ٹرانسمیشن لائنوں پر17 فیصد لاسز ہیں۔

انہوں نے اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کہا کہ کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور یوں پوری دنیا میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن یہ عارضی طور پر ہے اور جیسے ہی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوگا تو معمولات زندگی بحال ہوجائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ کورونا کی اگلی لہر کے اثرات کم ہوں گے اگر ملک میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوجائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر