Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارش؛ کے الیکڑک کی جانب سے شہریوں کےلئے خصوصی ہدایات جاری

Now Reading:

کراچی میں بارش؛ کے الیکڑک کی جانب سے شہریوں کےلئے خصوصی ہدایات جاری

کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث کے الیکٹرک نے شہریوں کےلئے ضروری ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ کراچی میں بارش کے موسم میں احتیاط بے حد ضروری ہے۔

بارش کے دوران شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی  موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیزسے دور رہیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے ۔ کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ پر ہے ۔

Advertisement

کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید کہاکہ شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر ، 8119 پر ایس ایم ایس یا کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ممکنہ سسٹم کے پیش نظر ہلکی بارش کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں جیسے کورنگی ، ملیر ،لانڈھی اور گردو نواح میں ہلکی بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔

ان علاقوں میں ہونے والی بونداباندی سے ناصرف مو سم خوشگوار ہو گیا ہے بلکہ گرمی کی شدت میں بھی کچھ حد تک کمی ہو ئی ہے۔

شہر میں اس وقت بارش شدید گرمی اور مون سون ہواؤں کے زیر اثر ہو رہی ہے، شہر میں آج شام تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں اس وقت بادلوں کی شدید گرج چمک جاری ہے، شمالی اور مشرقی علاقوں میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں، سمندری طوفان کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، ڈپریشن رات تک بھارتی گجرات پہنچے گا ،اس کے بعد یہ سندھ میں داخل ہوگا ، کل شام سے شہر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں تاہم بھارتی ماہر موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان گلاب سے کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں بارش؟

خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے سبب شہرقائد میں 28 ستمبر سے بارش کا امکان ہے۔

کل سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 2 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان یے۔

سمندری طوفان گلاب

سمندری طوفان گلاب بھارتی ریاست اڑیسہ سے گزشتہ روز ٹکرایا، جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اب طوفان کمزور ہو کر بھارتی ریاست گجرات کی طرف گامزن ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان گلاب بھارتی ریاستوں سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا۔

طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دونوں بھارتی ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

طوفان کا نام گلاب کس نے تجویز کیا؟

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ خیلج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، اس سمندری طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

سال 2018 کے بعد رواں ماہ ستمبر میں یہ پہلا سمندری طوفان ہے جسے پاکستان کی جانب سے نام دیا گیا ہے۔

Advertisement

بھارتی محکمہ موسمیات کے سائیکلون ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں صرف 14 سائیکلون بنے ہیں جن میں سے 2011 اور 2021 کے دوران (گلاب سمیت) صرف تین سمندری طوفان گزرے ہیں۔

اس دوران ایک سمندری طوفان 2018 جبکہ ایک 2011 میں آیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر