Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سندھ میں کوئی حکومت ہی نہیں ہے، اپوزیشن رہنما

Now Reading:

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سندھ میں کوئی حکومت ہی نہیں ہے، اپوزیشن رہنما

اپوزیشن رہنما عارف جتوئی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سندھ میں کوئی حکومت ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما عارف جتوئی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز اور بورڈ سندھ کی گزشتہ 13 سالوں میں تعلیم کی قابلِ رحم صورتحال ہے، سندھ میں صرف 33 امیدوار پاس ہوئے، سندھیوں کو نائب قاصد بنانا صرف ان کو شوق ہے۔

اپوزیشن رہنما عارف جتوئی نے کہا کہ جب کوئی اسلام آباد پہنچے اور کوئی جج بنے تو یہ سندھ کی ترقی ہوگی، سندھ میں صرف 8 فیصد لوگ پاس ہوئے، عدالت میں جواب دیا تھا کہ 6 ہزار سے زائد اسکول بند پڑے ہیں، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سندھ میں کوئی حکومت ہی نہیں ہے۔

عارف جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں سی ایس ایس کا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے، اگر یہی حال رہا تو 2021 میں صرف ایک یا دو سندھ سے سی ایس ایس پاس کریں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما عارف جتوئی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ 2020 کے سی ایس ایس کے امتحان میں 18 ہزار سے امیدوار تھے، سندھ کے 33 امیدوار کامیاب ہوئے، کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں تعلیم تباہ ہوئی ہے، اعداد و شمار حقائق پر پیش کریں، ابھی جو امیدوار پاس ہوئے ہیں اس میں سندھ کا تناسب 9 فیصد سے زیادہ ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ 2004 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں تھی، عارف جتوئی وزیر تھے، 2004 کے سنہری دور میں سندھ کے 24 امیدوار پاس ہوئے، 8.5 امیدوار کا تناسب تھا، 2005 میں 23 سندھ کے پاس ہوئے، 8.33 تناسب بنتا ہے،2020 میں 9.06 تناسب ہے، 2006 میں سندھ کے 24 امیدوار پاس ہوئے تھے، یہ اس وقت سنہری دور تھا، یہ 2020 سے کم تھے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ اپوزیشن رہنما عارف جتوئی نے پتا نہیں کہاں سے نکال لیا ہے، یہ حقیقت نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے دور تعلیم بہتر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر