Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان
مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15565 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 724 نئے کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7350 ہوچکی ہے، آج مزید 321 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 425941 ہوچکی ہے، اب تک 5968044  نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 455031 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 21740 مریض زیرِ علاج ہیں، 21164 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور 541 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 488 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 724 نئے کیسز میں سے 250 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 63، ضلع جنوبی 75،  کورنگی 42، ضلع وسطی 37، ملیر 63 اور ضلع غربی میں سے 17  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 63،ٹھٹھہ 19،  جامشورو اور نوشہروفیروز 33۔ 33، عمرکوٹ 22، سکھر 18،تھرپارکر 25، سانگھڑ 34،شکارپور 23،  بدین اور شہید بے نظیر آباد 45،مٹیاری 20، گھوٹکی 10،ٹنڈو الہ یار 20، جیکب آباد 9، دادو 15، خیرپور 11 ، میرپورخاص10، ٹنڈو محمد خان 12 اور لاڑکانہ میں سے 10  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر