Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج ایک بار پھر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، فردوس شمیم نقوی

Now Reading:

آج ایک بار پھر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، فردوس شمیم نقوی
فردوس شمیم نقوی

عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے، فردوس شمیم نقوی

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے آصف علی زرداری کے کیس کی سماعت پر غیر حاضری کی وجہ سے توسیع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے دوبارہ اپنے  ہتھکنڈے اختیار کرنا شروع کردیے۔

انہوں نے کہا کہ آخری بار آصف علی زرداری کا کیس 11 سال چلا ، کسی ایک کیس کا بھی فیصلہ آج تک نہیں سنایا گیا ، فاروق ایچ نائیک اور آصف علی زرداری دونوں مل کر کیس کو نتیجے پر پہنچنے نہیں دیتے ، آج ایک بار پھر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، عدالت میں کبھی گواہ نہیں پیش ہوتے اور کبھی پراسیکیوٹر ، عدالت نے آج ایک بار پھر 15 اکتوبر کی تاریخ دے دی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عدالت میں بہانے سے پیش نہ ہونا صرف کیس کو طول دینے کے لیے ہے ، مریم نواز نے بھی یہی ہتھکنڈے اختیار کیے ، پہلے ایک وکیل کیا اور اسکے بعد دوسرا وکیل ، آصف زرداری اور مریم نواز کے ہتھکنڈوں سے صرف قوم متاثر ہورہی ہے ، اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ صرف ایسے لوگوں کی سزاؤں کے ذریعے ہی ہے۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ ایسے بااثر اور سیاسی افراد کو یومیہ عدالتوں میں بلائے ، ان اشخاص کو قانون کے کٹہرے میں سخت سے سخت سزائیں سنائی جائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر