
اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے قیام کا بل سینیٹ سے منظور ہوگیا ہے۔
بل کے مطابق اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی قائم کی جائے گی، اتھارٹی 8 ممبران پر مشتمل ہوگی، چیئرمین کا تقرر وزیر اعظم 3 سال کے لیے کریں گے، اتھارٹی زونز سیکورٹی، بنیادی انفراسٹرکچر، سڑکوں، ہائی انٹرنیٹ اسپید اور دیگر انتظامات کرے گی، اتھارٹی جرمانے اور پابندی بھی عائد کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتیں گرانٹ دیں گی، اتھارٹی مقامی اور بین القوامی گرانٹ وصول کر سکے گی، اتھارٹی فنڈ قائم کرے گی، فنڈز وفاقی، صوبائی، مقامی، بین لاقوامی اور مقامی اداروں سے وصول کیے جائیں گے، اتھارٹی ملک میں مقامی اور غیر مقامی کرنسی کے اکاونٹ کھولیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News