Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک سےعلاقائی روابط کےفروغ میں مدد ملےگی ، معید یوسف

Now Reading:

سی پیک سےعلاقائی روابط کےفروغ میں مدد ملےگی ، معید یوسف
معید یوسف

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ سی پیک سےعلاقائی روابط کےفروغ میں مددملےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پالیسیاں خطےکےمفادمیں نہیں ، پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف کامیاب جنگ لڑی ،  وسط ایشیائی ریاستوں کےساتھ روابط کےفروغ کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ وزیراعظم ملک کواسلامی فلاحی ریاست بنانےکیلئےکوشاں ہیں ، معاشی استحکام اورملکی سلامتی کاآپس میں گہراتعلق ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، ہمیں 80 ہزار سے زائد شہریوں کا جانی اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

Advertisement

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور نے کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہو، یہ عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جبکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے، برادری کو بڑی طاقتوں اور افغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے فیک نیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا، دنیا آج بھارت کے بیانیے کو سچ سمجھنے کو تیار نہیں ہے،پاکستان بھارت کی حقیقت بیان کرنے کا کام جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر