
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک میں ای وی ایم کو ختم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ طے ہوا تھا مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں سب کو نمائندگی ملے گی، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی پراتفاق کیا گیا تھا، ہمیں نہیں حکومت کے لوگوں کو بھی اعتراض ہے، آج سے دھاندلی کا جھگڑا شروع ہوچکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے خدشات ہیں کہ آئندہ الیکشن شفاف ہوئے تو اپوزیشن جیت جائے گی، ای وی ایم کو دنیا میں رول بیک کیا گیا، ای وی ایم پر صرف ہمیں ہی نہیں کچھ حکومتی لوگوں کو بھی اعتراض ہے، بہت سے ممالک میں ای وی ایم کو ختم کردیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی پہلے ہی ایک اسپیشل کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2017 متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News