Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

Now Reading:

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے
بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، شہرِ قائد میں بادل جم کر برسے ہیں، سرجانی میں 70 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 49، فیصل بیس میں 47 اور ناظم آباد میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم بارش گلشن معمار میں 4 اور کیماڑی میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش کے بعد کراچی کی بیشتر شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، شاہراہ فیصل، نرسری، یونیورسٹی روڈ، نیپا، حسن اسکائر، لیاقت آباد، ناظم آباد میں پانی جمع جبکہ ناگن چورنگی دریا کا منظر پیش کرنے لگی، لوگوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور مشینری سڑکوں سے غائب ہے، شہری سڑکوں پر رل گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، کراچی میں بارش کی پہلی بوند پڑھتے ہیں بجلی غائب ہوگئی، کے الیکٹرک کے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے، سرجانی، ناظم آباد، شاہ فیصل، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

Advertisement

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ مقامی فالٹ کی درستگی کے لیے عملہ متحرک ہے، بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں اور برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنمائی کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس اور کے الیکٹرک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور لائیو ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر