Advertisement

پاکستان کو بہت عرصے بعد ایک اچھا بلے باز ملا ہے، وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہت عرصے بعد ایک اچھا بلے باز ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بابر اعظم کو مزید وقت دینا چاہیے۔

وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر پاکستان کیلئے بہت کچھ کرسکتے تھے، مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے بھی جانا چاہیے تھا، مجھے ہر چیز سے منسلک کردیا گیا، جو میرا کام تھا میں نے اسے خوشنودی سے نبھایا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے مزید کہا ہے کہ محمد عامر میں بہت ٹیلنٹ تھا، انہوں نے اپنے آپ کو برباد کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقاریونس نے  پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قومی ٹیم نیشنل ٹیم ہے، کوئی فرنچائز کرکٹ نہیں ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سخت گرمی سے نکل کر انگلینڈ آکر ایڈجسٹ کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ، حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی اس سیریز میں نمایاں کھیل دکھائیں گے جبکہ محمد حسنین اور شاداب خان سے بھی توقعات ہیں۔

وقار یونس نے یہ بھی کہا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان ٹیم مدد گار ہونگی ، بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو یواے ای میں ایڈواٹیج ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح
گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
Next Article
Exit mobile version