قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہت عرصے بعد ایک اچھا بلے باز ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بابر اعظم کو مزید وقت دینا چاہیے۔
وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر پاکستان کیلئے بہت کچھ کرسکتے تھے، مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے بھی جانا چاہیے تھا، مجھے ہر چیز سے منسلک کردیا گیا، جو میرا کام تھا میں نے اسے خوشنودی سے نبھایا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے مزید کہا ہے کہ محمد عامر میں بہت ٹیلنٹ تھا، انہوں نے اپنے آپ کو برباد کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقاریونس نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قومی ٹیم نیشنل ٹیم ہے، کوئی فرنچائز کرکٹ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سخت گرمی سے نکل کر انگلینڈ آکر ایڈجسٹ کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ، حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی اس سیریز میں نمایاں کھیل دکھائیں گے جبکہ محمد حسنین اور شاداب خان سے بھی توقعات ہیں۔
وقار یونس نے یہ بھی کہا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان ٹیم مدد گار ہونگی ، بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو یواے ای میں ایڈواٹیج ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News