Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی او جی نے وسیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا،پی سی بی

Now Reading:

بی او جی نے وسیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بورڈ آف گورنرز (بی او جی ) نے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج بروز بدھ بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقد ہوا، جس میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے وسیم خان کے استعفیٰ کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔

 چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وسیم خان نے یہ عہدہ یکم فروری 2019 کو تین سال کے لیے سنبھالا تھا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اپنے دور میں وسیم خان نے پی سی بی میں بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا،خصوصاً کووڈ 19 کی عالمی وباء کے دنوں میں انہوں نےاس عہدے پر رہتے ہوئے ایسے اہم فیصلے کیے جس سے بین الاقوامی اور قومی دونوں سطح پر کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔

 انہوں نے کہا کہ بہترین قیادت پر پی سی بی وسیم خان کا مشکور ہے اوروہ ان کےکیرئیر اور مستقبل کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستگی پر انہیں فخر ہے،خصوصاً  سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی اور گزشتہ دو سالوں سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد پر وہ بہت مطمئن ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ 2019 میں جب انہوں نے اس عہدے کا چارج سنبھالا تو اولین ذمہ داری دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا مثبت تشخض اجاگر کرنا تھا،ایسے میں ہم نے ایک جامع اور منظم حکمت عملی کے تحت فیصلے کیے جس سے بین الاقوامی سطح پر ہمارا امیج بہترا ہوا۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ پرامید ہیں کہ کووڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقادپر مفید اثرات مرتب ہوں گے۔

 وسیم خان نے کہا کہ ان کا پانچ سالہ حکمت عملی پیش کرنا ، نئے ڈومیسٹک نظام کوکامیابی سے تیسرے سال بھی منعقدکروانا اور خواتین کرکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے آگے بڑھنےاور اپنی فیملی سے دوبارہ ملنے کا یہی بہترین وقت ہے،انہوں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے میرے خوابوں کی تکمیل میں بہت قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں  ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے اسٹاف اور کمرشل پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔

 وہ اس موقع پر تمام ملازمین، پاکستان مینز اور ویمنز کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ کے تمام فینز کے شکر گزار ہیں۔

Advertisement

وسیم خان نےمزید کہا کہ آخر میں وہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں،یقین ہے کہ پاکستان کرکٹ ان کی قیادت میں ترقی کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر