Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سنگھ نے وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

Now Reading:

بھارتی سنگھ نے وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا تقریباً 15 کلو وزن کم کیا ہے۔

بھارتی کا وزن پہلے 91 کلو تھا جو اب کم ہو کر 76 کلو تک پہنچ گیا ہے۔

اپنی جسمانی ساخت کا بھرپور استعمال کرکے کامیڈی سے پرستاروں کے دل جیتنے والی کامیڈین کا کہنا تھا کہ انہوں نے وقفے وقفے سے کھانے کو کچھ دنوں تک چھوڑا تھا جس کے بعد ان کے اندر یہ نمایاں تبدیلی رونما ہوئی۔

بھارتی سنگھ نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے بعد ان میں پہلے سے موجود ذیابیطس اور استھما جیسی بیماریوں میں بھی بہتری آئی ہے۔

Advertisement

بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ اب ان کی سانس نہیں چڑھتی اور انہیں ہلکا ہلکا محسوس ہوتا ہے۔

 جبکہ استھما کے ساتھ ساتھ ذیابیطس بھی کنٹرول میں آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائٹنگ کے دوران وہ شام کو 7 بجے سے لے کر دوپہر 12 بجے تک کے درمیان کچھ بھی نہیں کھایا کرتی تھیں، لیکن دوپہر 12 کے بعد وہ کھانے پر ٹوٹ پڑتی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر