آذربائیجان میں سہہ ملکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہوئے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مشقیں دو ہفتے جاری رہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 3 بھائیوں کےعنوان سےمشقوں میں پاکستان،ترکی اور آذربائیجان نے شرکت کی ، مشقوں میں انسداددہشت گردی،خطرات اورہائبرڈصورتحال کی ڈرلزکی گئیں ، 2 ہفتے جاری رہنےوالی مشقوں میں کمبائنڈ آپریشنزکیےگئے ، اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیردفاع ذاکرحسنوف مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان سےمیجرجنرل ممتازحسین نےنمائندگی کی ، اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں سےفائرنگ کامظاہرہ کیاگیا ، ڈرون،ہیلی کاپٹراورچھوٹےہتھیاروں کےاستعمال کابھی مظاہرہ کیاگیا ، مشقوں میں سمندری آپریشن اورفضائی پہلوبھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News