 
                                                                              پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کوئی ایک کارنامہ دکھا دے جو اس نے پورا کیا ہو۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے فتح پر مبارک باد کے میسج کیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں یہ فیصلہ کن سروے ہے ، مسلم لیگ ن نے کنٹونمنٹ کے الیکشن میں 28 فیصد کامیابی حاصل کی ، پاکستان تحریک انصاف نے 27 فیصد جبکہ آزاد امیدوار 23 فیصد رہے ، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ہر جگہ سے میاں نواز شریف کے سپاہی جیتں گے ، کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیابی میاں نواز شریف کی خدمت کا صلہ ہے ، نواز شریف نے اسی مقام پر موٹروے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے دکھایا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پنجاب میں ملتان ، صادق آباد سے لے کر اٹک تک ترقی کی بنیاد 90 کی دہائی کے آخر میں شہباز شریف نے رکھی ، ایل این جی کی ایمر جنسی میں بنیاد رکھی ، میں اس کا گواہ ہوں ، ہم نے عہد کیا تھا الیکشن سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ، 112 پر ڈالر چھوڑ کر گے تھے آج 172 پر ہے ، اس وقت افراتفری کی فضاء قائم ہے ، ہمیں اچھے حالات دکھائی نہیں دے رہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی ، انگلینڈ ٹیم نے دورہ کرنا ہے ، اب وہ کیا فیصلہ کرتی ہے معلوم نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 