Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالیں، ورنہ پابندیوں کے لیے تیار ہوجائیں ، این سی او سی کا اہم اعلان

Now Reading:

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالیں، ورنہ پابندیوں کے لیے تیار ہوجائیں ، این سی او سی کا اہم اعلان
این سی او سی

ویکسی نیشن نہ کروانے والوں پر آئندہ ماہ سے پابندیاں عائد ہو جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر  ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی۔ ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پربھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

ان افراد کو ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہو گی اور انہیں ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ویکسی نیشن نہ کرانےوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ویکسین بیماری سے بچاتی ہے اور حکومت نے یہ خریدی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا سے عوام کے تعاون سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضروری ہے کہ ہر شہری کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر نہ کرے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں رہ جانے والے علاقوں میں جا کر ویکسی نیشن کریں گی۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ جب موبائل ویکسی نیشن ٹیم آئے تو ویکسین ضرور لگوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر