Advertisement

اس حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  اس حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری حکومتی مشینری کی توجہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر مرکوز ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ساڑھے 12 فیصد ہو گئی ہے آٹا، مرغی اور پیاز سمیت 17 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں، آٹے کا تھیلا 27 روپے مہنگا ہو گیا اور کسی کو پرواہ تک نہیں خدا کا خوف کرو ورنہ وہ عوام ہی نہیں رہیں گے جن کے سر پر تم مسلط کر دیئے گئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی ہے مہنگائی کا نیا سیلاب عوام کو بہا لے جائے گا، ڈالر کی قیمت بھی 166 روپے تک پہنچ گئی ہے تجارتی خسارہ نئے ریکارڈ توڑ رہا ہے، حکومت کی خوشحالی اور ترقی کی باتیں صرف اشتہارات تک محدود ہیں لیکن عوام ان کی حقیقت اچھی طرح سے جان چکی ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ پر ہی بتا دیا تھا کہ مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا حکومتی ترجمانوں کی بےحسی کا عالم یہ ہے کہ وہ گاڑیوں کی فروخت کو خوشحالی سے تعبیر کرتے ہیں، وزیراعظم سیمنٹ اور سریے کی فروخت کو ترقی کہتے ہیں کیا لوگ سیمنٹ اور سریا کھا کر اپنا پیٹ بھریں؟

Advertisement

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ جتنی توجہ ذاتی انتقام پر دی جا رہی ہے اس کا آدھا بھی عوام کی حالت بدلنے پر لگائی ہوتی تو آج یوں اشتہارات چھپوا کر کارکردگی نہ بتانا پڑتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
پاک بحریہ کے افسران، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version