Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادرا کے تعاون سے 95 سی فیئررز کو ڈیجیٹل شناخت جاری کردی ہے ، علی زیدی

Now Reading:

نادرا کے تعاون سے 95 سی فیئررز کو ڈیجیٹل شناخت جاری کردی ہے ، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نادرا کے تعاون سے 95 سی فیئررز کو ڈیجیٹل شناخت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ورلڈ میرین ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستانی سی فیئررز کے لیے ویزوں کے اجراء کا مسئلہ حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر کو خط ارسال کررہا ہوں، سی فیئررز کے ویزوں کا مسئلہ حل کریں ، کراچی کوسٹل کمپری ہینسیو ڈویلپمنٹ زون پر تنقید کی جارہی ہے ، یہ پروجیکٹ میرین پلوشن کی وجہ سے شروع ہوا ، ہر روز چار سے پانچ ہزار ٹن سالڈ کچرا سمندر میں گررہا ہے ، کراچی میں کوئی سالڈ ویسٹ منجمنٹ کا نظام نہیں ہے۔

علی زیدی نے کہا ہے کہ لیاری ندی اور باقی سارے نالوں سے ساڑھے پانچ سو ملین گندا پانی سمندر میں گررہا ہے ، مارشل لائن کیچڑ سے تباہ ہوچکا ہے ، پورے کراچی کا کچرا یہاں گرتا ہے ، ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے ماہی گیری ختم ہوجائیگی ، پہلے قدم کے طور پر اس پروجیکٹ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لیاری ندی پر لگے گا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہر پانی کا قطرہ ٹریٹ ہوکر سمندر میں گرے گا ، میرین پارک بنے گا ، فشریز کو ایک برانڈ نیو اسٹیٹ آف دی آرٹ فشنگ ہاربر اور فش پراسیسس یونٹ بناکردیں گے ، ماحولیاتی ماہرین کو مدعو کریں گے تاکہ ماحولیاتی اثرات کا  جائزہ لیا جاسکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر