Advertisement

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسے  کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 163.63 سے کم ہو کر 163.25 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 642 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 507 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 642 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 507 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 14 ڈالرز کی کمی سے 1798 کی سطح پر آگیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم 333  پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 396 پر بند ہوا  جبکہ حصص بازار میں 100 انڈیکس کی کاروباری دن میں کم ترین سطح 46 ہزار 307 رہی۔

آج شیئرز بازار میں 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 58 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 8 ہزار 159 ارب روپے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version