Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپروائزری افسران تھانوں کے اچانک دورے کریں اور وہیں پر کھلی کچہریاں بھی لگائیں ، آئی جی پنجاب

Now Reading:

سپروائزری افسران تھانوں کے اچانک دورے کریں اور وہیں پر کھلی کچہریاں بھی لگائیں ، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کہا ہے کہ سپروائزری افسران تھانوں اور پولیس دفاتر کے اچانک دورے کریں اور وہیں پر کھلی کچہریاں بھی لگائیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کہا ہے کہ اچانک دوروں کا مقصد پولیس فورس سے شہریوں کے برتاؤ کے فیڈ بیک کا حصول اور بلا تاخیر سروس ڈلیوری کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران یا انکے نمائندے تھانوں اور دفاتر میں جا کر اسٹاف کے رویے اور پبلک سروس ڈلیوری کا جائزہ لیں ، کرپشن، شہریوں کے ساتھ بدتمیزی یا انکے مسائل کے حل میں دانستہ تاخیری حربوں کے استعمال پر سخت ترین کارروائی کی جائے ، اشتہاریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اسٹنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

راؤ سردار نے کہا ہے کہ لاہور میں اسٹینگ آپریشنز بالخصوص گداگروں کے خلاف آپریشنز قابل ستائش ہیں جسے اسی جذبے سے پنجاب بھر میں جاری رہنا چاہیے ، پیٹرولنگ گاڑیوں میں ٹریکرزفعال ہونے چاہئیں اور پیٹرولنگ پلان کی موثر مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، آر پی اوز پیٹرولنگ گاڑیوں کے خراب ٹریکرزاور انکی درستگی کیلئے قابل عمل تجاویز پر مبنی رپورٹس ایک ہفتہ میں سی پی او بھجوائیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کہا ہے کہ مستقل ناکوں سے ہر صورت گریز کیا جائے اور موبائل ناکوں کی صورت میں سرکل افسر اور ایس ایچ او انکی پوری ذمہ داری لے ، غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کو ہر ممکن سیکورٹی کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے ، صوبہ بھر میں پیٹرولنگ پلان پر بطور خاص فوکس کیا جائے اور سپروائزری افسران پیٹرولنگ پلان کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر